15 نومبر 2011 - 20:30

بحرین کی جمعیت الوفاق کے سکریٹری جنرل نے انکشاف کیا ہے کہ آل خلیفہ کی شاہی حکومت عوامی انقلاب کو ناکام بنانے کے لئے شیعہ سنی اختلافات کو ہوا دے رہی ہے۔

ابنا: شیخ علی سلمان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ آل خلیفہ کی شاہی حکومت مسلمانوں کے درمیاں فرقہ واریت پھیلا کر عوامی انقلابی تحریک کو ناکام بنانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحرین میں شیعہ اور سنی ایک ہی طرح کے مطالبات رکھتے ہیں اور یہ مطالبات ہر اس ملک کے باشندوں کے ہوسکتے ہیں جہاں جمہوریت نہ ہو۔ شیخ علی سلمان نے کہا کہ بحرین کے انقلاب کا مقصد جمہوریت کی بحالی، حکومت میں اصلاحات اور بھرپور اختیارات کی حامل پارلیمنٹ اور خود مختار عدلیہ کا قیام ہے جو تمام شہریوں کو یکسان طورپر عدل و انصاف فراہم کرسکے۔ انہوں نے بحرین کے بارے میں ایران کے موقف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے کبھی بھی ملت بحرین کو نہیں اکسایا ہے اور ایرانی ذرائع ابلاغ نے جس طرح مصر اور تیونس کے حالات کو کوریج دی ہے اسی طرح بحرین کے حالات کو بھی منعکس کیا ہے۔ یاد رہے ملت بحرین ، سعودی عرب کی حمایت یافتہ آل خلیفہ کی شاہی حکومت کی امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کر رہی ہے۔.....

/169